Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب تعلیمی بورڈ نے سوالیہ پرچہ جات سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر پابندی عائد کردی

پنجاب تعلیمی بورڈ کمیٹی کا کہناتھا کہ پرچہ ختم ہونے کے بعد بھی سوالیہ پیپرز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر پابندی ہوگی۔

تعلیمی بورڈزکی جانب سے سپرنٹنڈنٹ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور نگران عملے کو سخت ہدایات جاری کردیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سوالیہ پیپر کی تصاویر فیس بک، واٹس اپ یا نجی کالج کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ نہ کی جائیں۔

سوالیہ پیپر آوٹ کرنے پرپنجاب مال پریکٹسز ایکٹ کی شق نمبر 3 کے مطابق قانونی کارروائی کی جائے گی۔

بورڈ حکام کے مطابق بورڈ امتحانات ختم ہونے کے بعد ادارے کی منظوری سے سابقہ سوالیہ پیپرز حاصل کیے جا سکیں گے۔

بغیر منظوری کسی ادارے یا شخص کو سوالیہ پیپر شیئر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں