Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب ایجوکیشن بورڈز، ایمپلائز ایسوسی ایشن بورڈز کا سیکرٹری ایچ ای ڈی اور قانونی سازی کے خلاف احتجاج کا اعلان

پنجاب بورڈز ایمپلائز ایسوسی ایشن کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں چیئرمین ملک نثار احمد کا کہنا تھا کہ پنجاب بورڈز کو ایک سازش کے تحت ختم کرنے کی پالیسی تیار کی جارہی ہے، اور ان کی خودمختاری کو ختم کرنے کےلئے قانون سازی کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

پنجاب کی موجودہ حکومت جو نگران حکومت ہے، اس کو پہلے سے ہونے والی قانون سازی اور پالیسوں قانون میں تبدیلی کا اختیار نہیں ہے، نگران سیٹ اپ عارضی ہے، جس کا کام صرف الیکشن کا انعقاد ہوتا ہے، جو قانون پنجاب اسمبلی سے منظور شدہ ہیں ان کو عوام کی رائے شامل کئے بغیر تبدیل کرنا ممکن اور قابل قبول نہیں ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جب سے کمشنرز کو پنجاب بورڈز کا چارج ملنا شرو ع ہوا ہے، وہ اپنی من مانی کررہے ہیں، گاڑیوں کا غلط استعمال کیا جاتا ہے، موجودہ سیکرٹری ایچ ای ڈی جب ساہیوال کے کمشنر تھے، تو ان کے پاس بورڈ کا اضافی چارج تھا، اس وقت انہوں نے کئی غیر قانونی مراعات حاصل کیں۔

اب سیکرٹری ایچ ای ڈی بننے کے بعد پنجاب بورڈز کا سٹیٹس خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں، جس کا مقصد بورڈز کے اثاثوں پر قبضہ کرنا ہے، تقریبا تمام بورڈز کی گاڑیاں اور ملازمین اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں۔

ان کی نظر لاہور بورڈ کی بلڈنگ اور دیگر بورڈز کی جائیدادوں پر ہے ، موجودہ ایکٹ کے ہوتے ہوئے غیر قانونی کام کرائے جارہے ہیں۔

پی بی سی سی کا چارج چیئرمین بورڈز کے بجائے اپنے پاس رکھنا چاہتے ہیں، اور کوشش کررہے ہیں کہ تمام بورڈز کو سنٹرلائز کردیا جائے تاکہ تمام کنٹرول ایچ ای ڈی کے پاس رہے ۔
جس سے امتحانات کے انعقاد ، ملازمین کے سروس سٹرکچر اور دیگر امور کے متاثر ہو نے کا خدشہ ہے ۔

اس لئے ہماری ایسوسی ایشن مطالبہ کرتی ہے کہ بورڈز کے لئے کی جانے والی تمام قانون سازی اور رولز فریمنگ آئندہ آنے والی حکومت تک موخر کی جائے، اور بورڈز دشمن سرگرمیوں سے اجتناب کیا جائے، ورنہ پنجاب بھر کے بورڈز کے ملازمین امتحانات کا انعقاد چھوڑ کر احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button