Breaking NewsEducationتازہ ترین
پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے امتحانات میں سیاہ روشنائی ختم کردی

تعلیمی بورڈز نے اپنے پیپر پیٹرن کی ہدایات میں سے کالی روشنائی کو ختم کر دیا ہے پہلے پیپر میں نیلی اور کالی دو رنگوں کی سیاہی استعمال کی جا سکتی تھی جبکہ اس سال سے صرف اور صرف نیلی روشنائی استعمال ہوگی۔
اب آپ کالے رنگ کا پوائنٹر، کالی سیاہی والا پین، کالے رنگ کی بال پوائنٹ اور کالی مارکر وغیرہ استعمال نہیں کر سکیں گے۔
تمام الحاق شدہ سکول کالجز اورسرکاری سکول وکالجز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بچوں کو تیاری کرائیں کہ آئندہ پیپر میں صرف اور صرف نیلے رنگ کا پوائنٹر، نیلے رنگ کی بال پوائنٹ، نیلے سیاہی والا پن اور نیلی مارکر ہی استعمال ہو گی جبکہ کالا پوائنٹر، کالی بال پوائنٹ، کالی مارکر کالی سیاہی والا پین، انک ریمور، ریزر، شاپنر، کچی پینسل اور وائیٹنر وغیرہ بورڈ کے پیپر میں ممنوع ہیں۔


















