Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے ایک نیا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

نئے قانون کے تحت والدین اپنے بچوں کے امتحانی نتائج براہِ راست حاصل کرسکیں گے، 2026 کے تعلیمی سال سے والدین اپنے شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے نتائج چیک کر سکیں گے۔ اس فیصلے کے بعد طلباء اپنے نتائج والدین سے چھپا نہیں سکیں گے۔

ابتدائی مرحلے میں یہ نظام نویں اور دسویں جماعت کے نتائج کے لیے نافذ کیا جائے گا جبکہ بعد میں اسے انٹرمیڈیٹ (گیارہویں اور بارہویں جماعت) کے نتائج تک بڑھا دیا جائے گا۔

واضح رہے تعلمی بورڈ ملتان میں ہرسال چھ لاکھ سے زائد امیدوار میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات دیتے ہیں۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد شفافیت میں اضافہ کرنا اور والدین کو اپنے بچوں کی تعلیم میں زیادہ متحرک بنانا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button