پنجاب ایجوکیشنل انڈونمنٹ فنڈ (پیف) نے پی ایچ ڈی اسکالرشپس کا اعلان کردیا

پاکستانی طلباء کو پی ایچ ڈی کے لئے انڈونمنٹ فنڈ سے سکالرشپ دینے کا درخواستیں طلب کرلی گئیں ہیں، جنہوں نے دنیا کی ٹاپ 50 کیو ایس رینکڈ (مضمون وار) یونیورسٹیوں میں داخلہ حاصل کیا ہے۔
ان طلباء کو لائف سائنسز، میڈیسن انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی، نیچرل سائنسز،اور سوشل سائنسز اور ہیومینٹیز/آرٹس داخلہ ہونا ضروری ہے۔
امیدوار کےلئے ضروری ہے کہ پورے تعلیمی کیریئر میں %60 سے کم نمبر نہ ہوں ، اعلان کردہ ماہانہ خاندانی آمدنی (بشمول خود، شریک حیات اور والدین) دو لاکھ روپے کے برابر یا اس سے کم ہے، 30 اپریل 2025 کو زیادہ سے زیادہ عمر 35 سال ہونا چاہیے اور ماضی میں کسی غیر ملکی اسکالرشپ کا فائدہ نہیں اٹھایا ہو۔
صحیح طریقے سے بھرا ہوا درخواست فارم مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ پیف آفس میں مقررہ تاریخ کے اندر جمع کرائیں، منتخب امیدوار اسکالرشپ کی پیشکش کو اگلے سال تک موخر نہیں کر سکتے۔
پاکستان کے پبلک سیکٹر کے تدریسی/تعلیمی اداروں کے مستقل/باقاعدہ فیکلٹی ممبران چیف منسٹر میرٹ اسکالرشپ پروگرام کے لیے درخواست دینے کے اہل نہیں ہیں۔
پنجاب ڈومیسائل رکھنے والے طلباء کو ترجیح دی جائے گی، یونیورسٹی میں داخلہ حاصل کرنا اور ویزا کے لیے درخواست دینا درخواست گزار کی ذمہ داری ہے، درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 اپریل 2025 ہے۔