Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب انڈونمنٹ فنڈز کا پی ایچ ڈی سکالرشپ کااعلان، درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 31مارچ 2022مقرر

پیف نےغریب اہل طلبا کے لئے پی ایچ ڈی سکالر شپ کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق دنیا کی 50 بہترین یونیورسٹیوں میں داخلے لیکر پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرسکتے ہیں ۔
سکالر لائف سائنسز ، میڈیسن ، انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ، سوشل سائنسز ، آرٹس اور ہیومینٹیز کے مضامین میں داخلہ لے سکیں گے ، اس کےلئے ضروری ہوگا کہ امیدوار کے پورے تعلیمی کیئرئر میں60 فیصد سے کم نمبر نہ ہوں ، کل ماہانہ خاندانی بشمول والدین، شریک حیات 2لاکھ کے برابر یا اس سے کم ہو، جبکہ 31 مارچ2022تک عمر کی حد 35سال ہو اور پہلے کبھی کسی غیر ملکی سکالر شپ سے استفادہ نہ کیا ہو۔

سکالر شپ اپلائی کرنے کےلئے پیف کی ویب سائٹ سے فارم ڈاون لوڈ کیا جاسکتا ہے ، پبلک سیکٹر یونیورسٹوں کے فیکلٹی ممبر اس پروگرام میں درخواست دینے کے اہل نہیں ہیں ، پنجاب کے ڈومیسائل کو ترجیح دی جائے گی جبکہ دیگر علاقوں کے لئے کوٹہ سسٹم رکھا گیا ہے۔
چیف منسٹر سکالر شپ سلیکشن کمیٹی کا فیصلہ حتمی ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button