Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پیف بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 78واں اہم اجلاس

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 78واں اہم اجلاس ہوا۔
چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سردار آفتاب اکبر خان کی نمائندگی کرتے ہوئے اجلاس کی صدارت پیف بورڈ ممبر ایم پی اے ثانیہ کامران نے کی۔

اجلاس میں بورڈ ممبران ڈاکٹر باسط خان آئی ٹی ایکسپرٹ، پی اینڈ ای ڈیپارٹمنٹ سے خالد سلطان، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ سے محمد سلمان، فنانس ڈیپارٹمنٹ سے عارف خان نیازی، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے نوید شہزاد مرزا، لیٹریسی ڈیپارٹمنٹ سے نوریش صباح، یونیورسٹی آف ایجوکیشن سے ڈاکٹر انتظار حسین نے شرکت کی، جبکہ بورڈ ممبر بیرسٹر سید رضاعلی اور عظمیٰ یوسف کنٹری ڈائریکٹر کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن اجلاس میں آن لائن شریک ہوئیں۔

ایم ڈی پیف اسد نعیم نے تمام بورڈ ممبران کو اجلاس میں خوش آمدید کہا اور تلاوت کلام پاک سے اجلاس کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اجلاس میں پیف کے مختلف پروگرامز سمیت انتظامی، مالی اور تعلیمی امورزیر بحث لائے گئے۔

ایم ڈی پیف نے اجلاس کے دوران بورڈ ممبران کو منظوری کے لیے مختلف ایجنڈے پیش کیے، جس میں پیف ہیڈ آفس کی بلڈنگ کی تعمیر کے لیے پی سی ون کی منظوری، پیف پارٹنرز کے یونیفائیڈ ایگریمنٹ کی منظوری اور پیف ملازمین کی ریگولرائزیشن سمیت دیگر ایجنڈے شامل تھے۔

میٹنگ کے دوران ایم ڈی پیف نے بتایا کہ ورلڈ بنک کے وفد سے انکی اور پیف ٹیم کی متعدد میٹنگز ہوئی ہیں اور ورلڈ بنک نے اپنی رپورٹ میں پیف پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کو بہترین ماڈل قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ ادوار میں ورلڈ بنک کی طرف سے دیے گئے تمام ٹارگٹس پیف نے بڑے احسن انداز میں پور ے کیے ہیں اور زیادہ سے زیاد ہ آؤٹ آف سکول بچوں کو سکولوں میں تعلیم کے لیے لایا گیا ہے۔

ورلڈ بنک نے پیف کی بہترین کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے منصوبے گرلز رزلٹ ایجنڈا فار ڈویلپمنٹ آف ایجوکیشن سیکٹر (GRADES) کے تحت اگلے پانچ سالوں کے دوران نئے داخلوں کے لیے پیف کی خدمات حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے
جس سے مزید آؤٹ آف سکول بچوں کو پیف کے تعلیمی دھارے میں لایا جا سکے گا۔

اس حوالے سے ایم ڈی پیف نے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں سے درخواست کی کہ وہ پیف کے تعلیمی ماڈل کو کم خرچ اور زیادہ موثر ہونے کے ناطے ترجیح دیں، تاکہ پیف کے ذریعے صوبہ پنجاب کے متوسط اور پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے بچوں کو معیاری اوربہتر تعلیم فراہم کی جا سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button