Breaking NewsEducationتازہ ترین
پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن نے سمر کیمپ کے لئے پیسے لینے والوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا

جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ حکومت احکامات کی روشنی میں سمر کیمپ 15جولائی تک جاری رہے گا، جس میں تمام جماعتوں کے طلباء شرکت کرسکیں گے ، کیمپ صبح سات بجے سے 10بجے تک ہون گے۔
سکول اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کلاسز رومز کے اندر ہوں گی تاہم طلبا کی لازمی شرکت نہیں ہوگی والدین کی طرف سے تحریری رضامندی ضروری ہوگی ، سکول انتطامیہ صفائی ،صاف ٹھنڈے پانی ،پنکھے کا بیٹھنے کا مناسب انتطام کرے گی۔
لوڈشیڈنگ کی صورت میں متبادل انتظام ہونا ضروری ہوگا،یونیفارم پہننے کی پابندی نہیں ہوگی، طلباء دھوپ سے بچنے کےلئے سر پر ہیٹ یا ٹوپی لیں گے۔
سمرکیمپ میں طلباء سے پیسے نہیں لیے جائیں گے، یہ مفت ہوں گے پیسے وصول کرنے کی شکایت پر سکول مالک کے خلاف کارروائی ہوگی ان کی رجسٹریشن منسوخ کی جاسکے گی ۔