Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

نئے سکول کھولنے کا فیز ون کامیابی سے مکمل

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر انتظام منسوخ شدہ سکولوں کی جگہ نئے سکول کھولنے کا فیز ون کامیابی سے مکمل ہوگیا ہے۔

اس حوالے سے منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اسد نعیم کی زیر صدارت پیف ہیڈ آفس میں معاہدہ شراکت داری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ایم ڈی پیف نے منسوخ شدہ سکولوں کی سائٹس پر میرٹ پر پورا اترنے والے 68سکول مالکان کو مبارکباد پیش کی۔

ایم ڈی پیف نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد منسوخ شدہ سائٹس پر موجود بچوں کا مستقبل محفوظ بنانا اور ان کے گھروں کے نزدیک تعلیمی سلسلہ کو جاری رکھنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیف انتظامیہ کا ہمیشہ سے فوکس رہا ہے کہ پارٹنر سکولوں کے ذریعے بے وسیلہ طالبعلموں کو مفت اور معیاری تعلیم فراہم کی جاسکے۔

معاہدہ شراکت پر دستخط کرنے والے سکول مالکان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ طالب علموں کو معیاری تعلیم فراہم کر کے تعلیم یافتہ پاکستان کے قیام میں اپنا بھرپور قردار ادا کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button