Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سیلاب سے متاثر علاقوں کے سکولوں کےلئے نئی ہدایات جاری

پیف نے سیلاب سے متاثر علاقوں کے سکولوں کےلئے نئی ہدایا ت جاری کردیں ۔

جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ سیلا ب کی وجہ سے کچھ اضلاع میں معاملات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں، ہنگامی حالات کے پیش نظر بچوں کی تعلیم اور ان کی حفاظت کےلئے خصوصی اقدامات کی ضرورت ہے ، پارٹنر سکول اس سلسلے میں ضروری اقدامات کریں ۔

بچوں کو اپنا نام، والدین کا نام، اور شہر، گاوں اور علاقے کا نام یاد کرائیں ، اگر سیلاب متاثرین کو کسی سرکاری جگہ پر پناہ دی گئی ہو تو وہاں صفائی ستھرائی رکھی جائے ، عمارت کو نقصان نہ پہنچایا جائے ، کھانا کمروں کے بجائے کھلی جگہ پر پکایا جائے ۔

عمارت کے فرنیچر کو ایندھن کے طور پر استعمال نہ کیا جائے ۔

کورونا کومد نظر رکھتے ہوئے ماسک کا استعمال لازمی کیا جائے ۔

طلباء کو سمجھایا جائے کہ مشکل حالات کے باوجود تعلیمی سلسلے کو جاری رکھنے کی کوشش کی جائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button