Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سموگ کا خدشہ: سکولوں میں ایمرجنسی نافذ

پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن نے سموگ کے خطرے کے پیش نظر سکولوں میں ایمرجنسی نافذ کردی۔

گزشتہ برسوں کی طرح رواں سال بھی سموگ کا خدشہ ہے، اس لئے سموگ سے بچوں کی صحت کے لئے بھی مضر ہے ، اس لئے تمام مالکان کےلئے لازم ہے کہ وہ سموگ کے اثرات اور ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کےلئے اقدامات کریں ۔

بچوں اور اساتذہ کو ماسک پہننا لازم قرار دیا جائے ، پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے ،ایسے کھیل یا سرگرمی جس میں سانس پھول جائے اس سے پرہیز کیا جائے ۔

سکول کے اندر اور باہر لکڑی جلانے پر پابندی عائد کی جائے ، پلاسٹک کی بوتلیں اور کوڑا کرکٹ کے جلانے پر پابندی لگائی جائے ۔

پلاسٹک کی بوتلیں اور بیگز ایک جگہ اکھٹی کی جائیں تاکہ ان کی ری سائیکلنگ کی جاسکے ۔

بچوں کو کوڑا کرکٹ کو تلف کرنے کے حوالے تربیت دیں، اور گندے پانی کے نکاس کےلئے اقدامات کریں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button