پیف نے سکولز کی ملکیت کی منتقلی کےلئے تعلیم کی شرط رکھ دی

پیف نے دوران حیات منتقلی اسکول ملکیت کیلئے نامزد شخص کی کم از کم تعلیمی قابلیت کا معیار مقرر کردیا۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ تمام سکولوں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ دوران حیات منتقلی اسکول ملکیت کی صورت میں نامزد کردہ شخص کی تعلیمی قابلیت کم از کم گریجویشن (14 سالہ تعلیمی قابلیت) لازم قرار دے دی گئی ہے۔ یہ پالیسی دورانِ حیات منتقلی اسکول ملکیت کی تمام زیر التوا درخواستوں پر بھی لاگو ہوگی۔
لہٰذا ایسے افراد جو اس ضمن میں اپنے مطلوبہ پروگرام میں درخواست جمع کرواچکے ہیں لیکن ان کے نامزد کردہ شخص کی تعلیمی قابلیت مطلوبہ معیار (14 سالہ تعلیم ) پر پورا نہیں اترتی تو وہ نئے قواعد کے مطابق دوبارہ درخواست جمع کر وائیں تاکہ ان کی درخواستوں پر بلا تاخیر کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔
مزید براں درخواست گزاروں کیلئے ضروری ہے کہ وران حیات منتقلی سکولوں کی ملکیت کی صورت میں صرف ایسے شخص کو نامزد کریں جو مطلوبہ تعلیمی معیار پر پورا اترتا ہے۔