Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

غفلت برتنے والے سکولوں کےلئے ایکشن، فنڈز روک لئے گئے

انسداد ڈینگی مہم میں غفلت برتنے والے سکولوں کیخلاف کارروائی، پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے 205 سکولوں کے فنڈز روک لیے گئے۔

ترجمان پیف کا کہنا ہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے انسداد ڈینگی مہم میں غفلت برتنے والے سکولوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پنجاب بھر کے 205 سکولوں کے فنڈز روک کر متعلقہ سکولوں کو طلب کرلیا ہے۔

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کیجانب سے جعلی تصاویر اپ لوڈ کرنے والے سکولوں کی انتظامیہ کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ سکولوں کو بھی شوکاز جاری کرنے کر دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے روزانہ کی بنیاد پر انسداد ڈینگی کے حوالے سے تازہ فوٹوز صبح گیارہ بجے تک ارسال کرنے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button