پاکستان کے لیے پودا لگاؤ مہم (2025) پیف کا سکولوں میں شجر کاری مہم شروع کرنے کا حکم

پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن نے پاکستان کے لیے پودا لگاؤ مہم (2025) سلسلے میں شجر کاری مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تمام پارٹنر سکولوں کو جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ گلوبل وارمنگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تناظر میں ملک میں پودوں اور درختوں کی افزائش کی اشد ضرورت ہے۔
اس سلسلے میں حکومت پنجاب کی جانب سے فروری سے جون کے دوران پاکستان کے لیے پودا لگاؤ مہم (2025) کا آغاز کیا جا چکا ہے۔
لہذا تمام پیف اسکول مالکان لائسنسیز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اس مہم میں پر جوش حصہ لیں اور تمام اساتذہ و طلباء کو اس مہم میں شامل کریں پاکستان کے لیے پودا لگاؤ مہم کا حصہ بننے کے لیے مندرجہ ذیل اقدامات کریں
سکول میں طلباء سے پودے لگوائیں نئے پودوں کی دیکھ بھال وہی طالب علم کرے، جس نے اسے لگایا ہے، پودے کے ساتھ طالب علم کے نام پر مشتمل ایک گتے یا لکڑی کی تختی لگائیں تاکہ طالب علم کے اہم قومی مقصد کی تکمیل کے عمل کو تسلیم کیا جاسکے اور دوسروں کو اس مہم کا حصہ بننے کی ترغیب ہو
ہر سکول کے لیے اپنے بچوں کے مطابق پودے لگانا ضروری ہے، اسکول میں کم از کم پودوں کی تعداد 20,50,100 مقرر کی گئی ہے، اس لئے موسم بہار میں شجر کاری مہر ( 2025 میں بھر پور حصہ لے کر پاکستان کو سر سبز و شاداب بنائیں۔