Breaking NewsEducationتازہ ترین
پیف نے آوٹ سورس ہونے والے سکولوں میں کم تعلیم یافتہ ٹیچرز کی تعیناتی کا نوٹس لے لیا
جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ آؤٹ سورس سکولوں میں کم سے کم 14 سالہ تعلیم یافتہ اساتذہ کو ہی رکھا جاسکے گا، اساتذہ کی ریکروٹمنٹ کیلئے کم سے کم تعلیمی قابلیت بی اے یا بی ایس ای مقرر کردی گئی، احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے لائسنسز کیخلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے اس وقت 5 ہزار 869سکول آؤٹ سورس کیے جاچکے ہیں، مزید سکول رواں ماہ کے آخر تک آوٹ سورس کردئیے جائیں گے، دوسرے فیز کے بعد آؤٹ سورس سرکاری سکولوں کی تعداد 10 ہزار ہو جائے گی۔