Breaking NewsEducationتازہ ترین
پیف کا سکولوں کو فنانس کے معاملات کو ڈیجیٹلائز کرنے کا حکم، تنخواہیں بینک یا فون اکاؤنٹس میں دینے کی ہدایت

پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن نے تمام پیف اسکول مالکان کو ہدایت کی ہے وہ اساتذہ کی تنخواہ کام کے اوقات کے تناسب سے ہر ماہ ہر وقت ادا کریں، سکول ریکارڈ میں اساتذہ کی تنخواہ کا رجسٹر رکھیں، جس میں ہر ماہ اساتذہ کی تنخواہ کی ادائیگی کا اساتذہ کے دستخط کے ساتھ اندراج کریں اور ہر ایک ٹیچر کی تنخواہ کا اندراج پیف کے ٹیچر انفارمیشن سسٹم میں بھی لازمی کریں۔
مزید بر آن پیف اسکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کو اپریل 2025 سے ماہانہ تنخواہ صرف اور صرف ڈیجیٹل پلیٹ فارم مثال کے طور پر بنک اکاؤنٹ، ایزی پیسہ، جاز کیش وغیرہ کے ذریعہ سے ان کے فراہم کیے گئے اکاؤنٹ میں منتقل کریں اور اس کی رسید اپنے ریکارڈ میں محفوظ رکھیں۔
ان ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔