Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکولوں کا کم از سے کم رقبہ 10 مرلے اور روشن، ہوا دار کمرے بنانے کا حکم

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے سکولوں کا کم سے کم رقبہ 10 مرلے اور روشن ہوا دار کمرے بنانے کا حکم دےدیا۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیا ہے سکول رقبہ ، ملٹی گریڈنگ اور کمرہ جماعت میں ضروری روشنی کے حوالے سے تمام پارٹنرز سکولوں کو ہدایت کی گئی تھی، جس پر تاحال عمل نہیں ہوا۔
اس سلسلے میں حتمی وارننگ جاری کرتے ہوئے تمام سکولوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ایک ماہ کے اندر اندر کم از کم 10 مرلہ عمارات میں سکول منتقل کریں، کمروں کو ہوا دار اور روشن ہونا ضروری ہے جس کےلئے تمام سکولوں کو تین ماہ کا وقت دیا جارہا ہے کہ وہ جاری ایس اوپیز کے تحت کمروں کی تعمیر اور تزین و آرائش مکمل کی جائے۔
31 مئی تک ان احکامات کی تعمیل کے بعد رپورٹ ارسال کی جائے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی ۔