Breaking NewsEducationتازہ ترین
پری کیو اے ٹیسٹ 26 نومبر سے شروع ہوگا

پیف کے سکولوں میں پری کیو اے ٹیسٹ 26نومبرسے شروع ہوگا۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ فاس اور ای وی ایس پروگرام والے سکولوں میں پری کیو اے ٹی 26 نومبرسے شروع ہوگا ۔
جس میں کتب کا ابتدائی 25فیصد شامل ہوگا، ٹیسٹ صرف ان طلباء کا ہوگا، جن نام انرولمنٹ کے وقت دی گئی درخواست میں شامل تھے، ٹیسٹ کےلئے پرائمری سیکشن میں دوم سے لیکر 5ویں تک دوکلاسز جبکہ ایلمنٹری سیکشن سے تین کلاسز کا ٹیسٹ لیا جائےگا ۔
امتحان میں50 فیصد طلباء کو 40 فیصد نمبرحاصل کرنا لازم ہوگا، پارٹنر سکولوں کوہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ٹیسٹ کےروز حاضرکو یقنینی بنائیں ۔