Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پیف نے سلیبس 50 فیصد کم کردیا

پیف نے سالانہ امتحان کےلئے سلیبس 50فیصد کم کردیا ۔

اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ کیو اے ٹی ٹیسٹ جنوری 2023میں منعقد کیا جائے گا۔

جس کےلئے ٹیسٹ پیپر ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردئے گئےہیں، رواں برس تعلیمی سیشن 31 مارچ تک جاری رہے گا ،اس لئے کیو اے ٹی ٹیسٹ جنوری اور فروری میں ہوں گے۔

سیلاب اور بارشوں کی وجہ سے سکول مالکان کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، اس لئے پیف حکا م نے سلیبس کم کردیا ہے اب 50 فیصد سلیبس سے امتحان لیا جائے گا۔

تمام سکولوں کے حکام کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے طلبا کی تیاری شروع کرادیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button