پیف کا اے پلس والے سکولوں کو سرٹیفکیٹس دینے کا فیصلہ

چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے احکامات پراے پلس کیٹگری کے تحت ”پیف ماڈل سکول“ نامزد ہونے والے سکول مالکان کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ماڈل سکول نامز وہونے والے 6سکول مالکان کو چیئرمین پیف محمد عامر عنایت خان شاہانی نے سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔
ا س موقع پر انہوں نے کہا کہ پیف کے تمام پارٹنرز پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، اور کم وسائل ہونے کے باوجود پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے بچوں میں علم کی شمع روشن کر نے میں سر گرمِ عمل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیف ماڈل سکول نامزد ہونے والے تمام سکول مالکان دیگر سکول مالکان کے لیے مشعل راہ ہیں ، اور تعلیمی میدان میں ان سکول مالکان کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔
تقریب میں منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن منظر جاوید علی، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (آپریشن) ثمینہ نواز، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (فنانس) محمد فاروق، ڈائریکٹر افتخار احمد ربانی، ڈائریکٹر شفیق احمد بھی شریک ہوئے۔
ایجوکیشن واؤچر سکیم میں پیف ماڈل سکول نامزد ہونے والے فیصل آباد کے پروگریسو سائنس گرلز ہائی سکول ، لاہور کے اقرا پبلک ماڈل سکول ، جھنگ کے طور پبلک ماڈل ہائی سکول اور فاؤنڈیشن اسسٹڈ سکول پروگرام میں چکوال کے ریڈینٹ ہائی سکول، محمڈن ایجوکیشن سسٹم ملتان کے اکراش ماڈل سکول کے سکول مالکان کو سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔