Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پیف کا 3سو نئے تھل سکول کھولنے کافیصلہ

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن(پیف) بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 81واں اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین پیف محمد عامر عنایت خان شاہانی نے کی بورڈ میٹنگ میں ایم ڈی پیف نے بورڈ ممبران کو روشن تھل پروجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ایم ڈی پیف نے روشن تھل پروجیکٹ کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا کہ اس پروجیکٹ کے ذریعے تھل میں رہنے والے پسماندہ علاقوں کو فوکس کیا جائے گا ، اور 3 سو نئے سکول کھولے جائیں گے۔

ایم ڈی پیف نے کہا کہ روشن تھل پروجیکٹ کے تحت پسماندہ علاقوں میں موجود ہزاروں تعلیم سے محروم بچوں کو پیف کے سکولوں کے ذریعے تعلیم مہیا کی جائے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پیف ماڈل کے تحت ان تمام بچوں کو مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ نصابی کتب بھی پیف کی طرف سے فراہم کی جائیں گی۔

بورڈ کے تمام ممبران نے اس پروجیکٹ کو سراہا، اور کثرت رائے سے روشن تھل پروجیکٹ کو لانچ کرنے کی منظوری دیتے ہوئے اس پروجیکٹ کو جلد از جلد لانچ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

بورڈ کی میٹنگ میں تمام ممبران نے کثرت رائے پیف میں تعینات ماسٹر ٹرینرز کی گریجوٹی کی منظوری بھی دی۔

اجلاس کے دوران ایم ڈی پیف نے بورڈ ممبران کو پیف کے دیگر اہم ایجنڈوں پر بھی بریفنگ دی، جن پر اجلاس کے دوران سیر حاصل گفتگو ہوئی۔

اجلاس میں بورڈ ممبران ثانیہ کامران(ایم پی اے)، ڈاکٹر باسط خان (ٹیکنوکریٹ)،ڈاکٹر سعید شفقت(ماہر تعلیم)، شاہویز ندیمسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے نوید شہزاد مرزا (ایڈیشنل سیکرٹر)، فنانس ڈیپارٹمنٹ سے سدرہ یونس (ایڈیشنل فنانس سیکرٹری، ایجوکیشن اینڈ یوتھ افئیرز)، یونیورسٹی آف ایجوکیشن سے انتظار حسین بٹ (ڈائریکٹر )، پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ سے حسن فاروق (اسسٹنٹ چیف ایجوکیشن)، لیٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن سے طاہر جعفری (ڈائریکٹر ٹریننگ اینڈکپیسٹی بلڈنگ)نے شرکت کی۔

اجلاس میں پیف سے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر(سپورٹ سروس) راجہ محمد اشرف،ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (آپریشن) ثمینہ نواز،ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (فنانس) محمد فاروق اور دیگر افسران شریک ہوئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button