Breaking NewsEducationتازہ ترین
پیف کا اینٹی ڈینگی سرگرمیوں بارے ایکشن

پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن نے اینٹی ٹینگی ایپلی کیشن میں درست سرگرمیوں کا اندراج نہ کرنے کا نوٹس لےلیا ۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ جنرل کیٹیگری میں ڈینگی سرگرمیوں کی ایک جیسی تصاویر اپ لوڈ کی جارہی ہیں ، جو فیک ہیں ۔
اس لئے سرگرمی شروع کرنے اور اورمکمل کرنے کی تصاویر الگ الگ اپ لوڈ کی جائیں، دو نوں کے درمیان 15 منٹ کا وقفہ ضروری ہے ۔
تمام پارٹنر کو وارننگ دی جاتی ہے کہ وہ اینٹی ڈینگی سرگرمیاں باقاعدگی سے روزانہ اپ لوڈ کریں ۔
ہدایت پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی اور جرمانہ کیا جائے گا۔