Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کا سکولوں میں انفراسٹرکچر کی عدم فراہمی کا نوٹس

جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سکولوں کی حالیہ مانیٹرنگ کے دوران اکثر سکولوں میں انفراسٹرکچر کج متعلقہ خامیوں کی نشان دہی کی جارہی ہے، جس کا سد باب اشد ضروری ہے۔

لہذا تمام پارٹنر لائنسز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ سکول میں انفراسٹرکچر کی فراہمی کو یقینی بنائیں ، سکول کی عمارت کی حالت کو صاف ستھرا، محفوظ ، بہتر اور پیف کے معیار کے مطابق رکھیں۔

بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی رکھیں، سکول کی عمارت خصوصاً دیواروں میں دراڑیں، کچی چھتیں وغیرہ ہونے کی صورت میں فوری طور پر مرمت اور عمارت کو وائٹ واش کروائیں، سکول کی عمارت کا مکمل طور پر پلستر ہونا اور کمرہ جماعت کے پکے فرش ہونا لازم ہیں، اسکول کے لیے چار دیواری کا ہونا ضروری ہے۔

اسکول کی عمارت میں محفوظ بجلی کی وائرنگ کو یقینی بنائیں، تمام کمرہ جماعت میں دروازے اور کھڑکیوں کا ہونا لازم ہے، تمام کمروں اور کمرہ جماعت کا ہوادار اور روشن ہونا لازم ہے، اسکول میں موجود تمام طلباء کیلئے فرنیچر کی فراہمی کو یقینی بنائیں ، ہر کمرہ جماعت کے لیے رائیٹنگ بورڈ کی فراہمی کو یقینی بنائیں، بچوں کے لیے صاف ستھرے پانی کا انتظام کریں۔

بچوں کے لیے صاف ستھرے ٹوائلٹ کا انتظام کریں کریں ،ایک کلاس میں 35 سے زیادہ بچے نہ بٹھائے جائیں ،سکول میں سیکیورٹی کے مناسب انتظامات پر خصوصی توجہ دیں۔

اسکول کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ کی صورت میں متبادل بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں، تمام سکول مالکان/ لائسینسیز گرمیوں کی چھٹیوں میں اس انفراسٹرکچر کی کمی کو دور کر لیں تاکہ مستقبل میں ہونے والی مانیٹرنگ میں سکول انفراسٹرکچر سے متعلق کسی بھی کمی یا خامی رپورٹ ہونے کی صورت میں پیف قوانین کے مطابق جرمانے سے بچا جا سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button