پیف طلباء کی تصدیق کاعمل آئندہ ماہ سے شروع کرے گا

پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن اپنے پارٹنر سکولوں کے طلبا کی تصدیق کا عمل اگست کے پہلے ہفتے میں شروع کرے گا۔
سکول مالکان کو تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ ایم اینڈ ای ڈیپارٹمنٹ موسم گرما کی تعطیلات کے فوراً بعد سکولوں کی ریگولر مانٹرنگ شروع کرے گا، جس میں قوانین کے مطابق سس میں داخلہ پالیسی کے مطابق درج طلبا کی تصدیق کی جائے گی۔
علاوہ ازیں اگر سکولوں کے انفراسٹکچر میں کسی قسم کی کمی پائی گئی ہو اس کو ابھی سے مکمل کرلیں تاکہ چھٹیوں کے بعد کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ، جو ریکارڈ مرتب کیا جائے اس پر سکول کے سربراہ کے درستخظ ہونے ضروری ہیں ۔
رجسٹر وصولی وترسیلی ڈاک ، رونامچہ ، کوویڈ پالیسی کے مطابق سکولوں میں انتظامات ، سکینڈری کلاس کےلئے لیب ، کمرہ جماعت میں تازہ ہوا کا گرز پینے کا صاف پانی، بچوں کےلئے ہائی جینک واش روم اور سکولوں کے باہر پیف کا بورڈ لگا ہونا ضروری ہے ۔
علاوہ ازیں سکول مالکان مانیٹرنگ آفیسروں سے سکولوں کی حدود کے علاوہ ملاقات کرنے پر پابندی ہوگی ۔