Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکولوں کی فزیکلی تصدیق کرنے کا فیصلہ

پنجاب ایجوکیشن انیشٹومینجمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام چلنے والے سکولوں کی فزیکلی تصدیق کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ سکولز نے ایسے سکول جو پی ای آئی ایم اے کے زیراہتمام چل رہے ہیں، جن میں پبلک سکول سپورٹ پروگرام بھی شامل ہے کہ سکولوں کی فزیکلی ویریفکیشن کرانے کافیصلہ کیاگیا ہے۔
جاری مراسلے کے مطابق سکولوں کی تصدیق کاعمل 21 اکتوبر سے 31 اکتوبر تک جاری رہے گا۔
اے ای اوز سکولوں کی تصدیق کریں گے، اور ان کا مکمل ریکارڈ بھی لیں گے ۔