Breaking NewsEducationتازہ ترین
نہم جماعت کےسالانہ امتحان کیلئے رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع

تعلیمی بورڈز نے نہم جماعت کےسالانہ امتحان کیلئے رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کردی۔
تفصیل کے مطابق تعلیمی ادارے اب 20 جولائی تک نہم کے طلبا کی رجسٹریشن کروا سکیں گے، سرکاری و پرائیویٹ امیدوار رجسٹریشن کے بعد سال 2026 میں نہم بورڈ کا امتحان دے سکیں گے۔
20 جولائی کے بعد 600 روپے جرمانہ کے ساتھ رجسٹریشن کروائی جاسکے گی، 600روپےجرمانہ کے ساتھ رجسٹریشن کروانے کی آخری تاریخ 4 آگست رکھی گئی ہے۔