Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب : تعلیمی بورڈز کا پرچوں کی ری چیکنگ کے طریقہ کار میں تبدیلی کافیصلہ، اب ری مارکنگ ہوا کرے گی

پنجاب کےتعلیمی بورڈز نے دو عشروں کے بعد ایک بار پھر پرچوں کی ری چیکنگ کا طریقہ کار تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
صوبائی وزیر تعلیم نے پرچوں کی چیکنگ میں تبدیلی لانے کا اعلان کردیا

صوبائی وزیر تعلیم نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کے موقع پر ملتان میں پرچوں کی ری مارکنگ تبدیل کرنے کا اعلان کیا تھا، اب ان کی ہدایت پر یہ طریقہ کار تبدیل کیا جائے گااس وقت ری چیکنگ کامروجہ طریقہ کار میں صرف نمبروں کی گنتی، یا مسنگ سوالات کے نمبروں کو چیک کیا جاتا ہے لیکن کسی سوال کے غلط چیکنگ یا مارکنگ میں غلطی کو درست نہیں کیاجاتا تھا۔

نئے طریقہ کار میں پرچے کی دوبارہ سے مارکنگ ہوا کرے گی، پرچے کو تھرڈ ممتحن سے چیک کرایا جاسکے گا، بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ امتحانات کا 2025 کا سرکل مکمل ہوچکا ہے، اس لئے طریقہ کار کوتبدیل کرنے کے پراجیکٹ پر کام شروع کیا جارہا ہے، صوبائی وزیر تعلیم کے احکامات کی روشنی میں ری مارکنگ کیلئے بورڈز نے ورکنگ شروع کردی ہے،ری مارکنگ سے بچوں کی شکایات کا ازالہ ہوسکے گا۔
نئے طریقہ کار کو پنجاب کابینہ سے منظور کرکے حکومتی احکامات کی روشنی میں لاگو کیا جاسکے گا

واضح رہے کہ 2009 میں چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کی بیٹی فرح حمید ڈوگر کو امتحانی پرچوں میں اضافی نمبر دینے کا معاملہ منظر عام پر آیا تھا کہ انہوں نے ری مارکنگ کراکے اپنی بیٹی کو اضافی نمبر دلوانے کے لیے اپنا اثرو رسوخ استعمال کیا ہے، جس کے بعد سپریم کورٹ نے ری مارکنگ پر مکمل پابندی لگادی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button