Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

رٹہ سسٹم ختم، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کا پیپر پیٹرن تبدیل

صوبے بھر کے تعلیمی بورڈز کے زیراہتمام ہونے والے امتحانات میں رٹہ سسٹم کا خاتمہ کرنے کے لئے میٹرک اور انٹر کے پیپر پیٹرن میں تبدیلی کردی گئی۔

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2023 میں50 فیصد کنسیپچوئل (بنیادی خیالات) پر مبنی سوالات شامل کیے جائیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز میں 2024 میں میٹرک اور انٹر کے امتحان میں 70 فیصد پیپر میں کنسیپچوئل سوالات شامل کیے جائیں گے۔

2024 کے بعد میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحان کے ہر پیپر میں صرف 30 فیصد رٹہ کے سوالات شامل ہوں گے۔

کنسیپچوئل سوالات شامل کرنے سے طالب علموں کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا ہوگا۔

بورڈ حکام کے مطابق صرف تصوراتی سوالات پر عبور رکھنے والے طالب علم امتحان پاس کرسکیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button