Breaking NewsEducationتازہ ترین
پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے پریکٹیکل امتحان لینے والے ایگزامنیرز کا معاوضہ فکس کردیا

ملتان سمیت صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈ زنے پریکٹیکل کا امتحان لینے والے ایگزامنیرز کا معاوضہ فکس کردیا ہے۔
میٹرک میں پریکٹیکل امتحان لینے والے ایگزامنیرز کو یومیہ 2500 روپے معاوضہ ملے گا، انٹرمیڈیٹ کا پریکٹیکل امتحان لینے والے ایگزامنیرز کو یومیہ معاوضہ 3500 روپے ملے گا۔
اس سے قبل ایگزامنیرز کو ٹریول الاؤنس ایک ہزار اور مارکنگ کیلئے الگ سے معاوضہ ملتا تھا۔
پریکٹیکل امتحان کے نئے معاوضوں کا اطلاق صوبہ بھر کے 9 تعلیمی بورڈز پر ہوگا۔