Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیمی بورڈز نے میٹرک اور انٹر کے پیپر مارکنگ کا معاوضہ بڑھا دیا

پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی پیپر مارکنگ فیس بڑھا دی، فی پیپر مارکنگ کا ریٹ 5 روپے تک بڑھا دیا گیا۔

میٹرک میں پچاس سے زائد پیپر چیک کرنیوالے ایگزامینرز کو 45 روپے فی پیپر دیا جائےگا، پچاس سے کم کاپیاں چیک کرنے پر فی پیپر ریٹ 35 روپے ملیں گے۔

انٹرمیڈیٹ کے پچاس سے زائد پیپر چیک کرنے پر 50 روپے فی پیپر ملے گا، انٹر میں پچاس سے کم کاپیاں چیک کرنیوالے ایگزامینرز کو 40 روپے فی پیپر دیا جائے گا۔

اسسٹنٹ ٹو ہیڈ ایگزامینر کو فی پیپر چیک کرنے کا ساڑھے تین روپے ادا کیے جائیں گے۔ پیپر مارکنگ عملے نے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ امتحانی عملے نے ادائیگیاں بغیر ٹیکس کٹوتی کے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button