Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز میں اصلاحات اور جدت کے نام پر بورڈز کی خود مختاری ختم کرنے کے خلاف احتجاج

ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن تعلیمی بورڈ ملتان کی جنرل باڈی کا اجلاس زیر صدارت صدارت تعلیمی بورڈ ملتان ملک نثار احمد منعقد ہوا، جس میں ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تمام عہدہ داران ، ملتان بورڈ کے تمام ایمپلائز اور افسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر ملک نثار احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہ حکومت پنجاب نے مسٹر مزمل محمود ماہر تعلیم کی قیادت میں ایک ٹاسک فورس قائم کی اس ٹاسک فورس کے اغراض و مقاصد میں پنجاب کے تعلیمی بورڈز کے موجودہ امتحانی طریقہ کار اور طلباء کی قابلیت کی جانچ پڑتال، موجودہ امتحانی نظام کا آغا خان بورڈ ، کیمبرج ، دوسرے صوبوں میں رائج امتحانی نظام کا پنجاب کے امتحانی نظام سے موازنہ کرنا، اس میں پائی جانے والی خامیوں کی نشاندہی کرنا اور اس کی بہتری کے لیے تجاویز دینا شامل تھا۔

اس ضمن میں یہ ٹاسک فورس گزشتہ بیس دنوں سے مختلف متعلقہ اور غیر متعلقہ افراد سے ملاقاتیں کر رہی ہے۔

اس حوالے سے ٹاسک فورس نے پنجاب ایجو کیشن بورڈز ایمپلائز ویلفیئر کے وفد سے بھی ملاقات کی، جس میں انکشاف ہوا کہ یہ کہ حکومت پنجاب اصطلاحات اور جدت کے نام پر موجودہ تعلیمی بورڈز کے بنیادی ڈھانچے کو ختم کرنا چاہتی ہے اور ایک صوبائی بورڈ کے قیام کا ارادہ رکھتی ہے، حکومت پنجاب کے تعلیمی بورڈز کے فنڈز، پراپرٹی اور انتظامی معاملات اپنے کنٹرول میں لانا چاہتی ہے اور بورڈز کی خود مختاری کو ختم کرنا چاہتی ہے، پنجاب کے سرکاری سکولوں کے بچوں کی فیسیں بالکل ختم کرنا چاہتی ہے موجودہ امتحانی نظام اور طلباء کی صلاحیتوں کے طریقے کو یکسر تبدیل کرنا چاہتی ہے، جس پر پنجاب ایجو کیشن بورڈز ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی کال پرتمام تعلیمی بورڈز میں جنرل باڈی کے اجلاس ہوئے، جس میں پنجاب بھر کے تقریبا دس ہزار ملازمین نے تعلیمی بورڈز میں امتحانی اصطلاحات کمپیوٹرائز یشن اور جدید طریقوں کے اختیار کرنے کی حمایت کی تاہم یہ باور کرایا کہ حکومت پنجاب نے اگر پنجاب کے تعلیمی بورڈز کی خود مختاری کو ختم کیا بورڈ آف گورنرز کو تحلیل کیا اور چیز مین بورڈز کی اسامیوں کو ختم کیا اور بورڈ ملازمین کی مراعات کو بند کیا تو ایسی صورت میں پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے ملازمین راست اقدام اٹھائیں گے۔

اس موقع پر شیخ عمران حسین، ڈاکٹر حافظ فدا حسین، چوہدری وسیم سرور، مہر محمد اکبر، جواد نعیم بھٹی، محمد الیاس نوناری اور دیگر  بھی موجود  تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button