Breaking NewsEducationتازہ ترین
امتحانات کے نتائج کی تاریخ کا اعلان

پنجاب بھر کے بورڈز نے امتحانات کے نتائج کی تاریخ کا اعلان کردیا ۔
اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ سیکنڈ ائیر، فرسٹ ائیر، دسویں اور نویں جماعت کے نتائج کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
10ویں جماعت کے نتائج 2023 کا اعلان 31 جولائی کو کیا جائے گا، جبکہ نویں جماعت کے نتائج کا اعلان 26 اگست کو کیا جائے گا۔
اسی طرح فرسٹ ائیر کے امتحانات کے نتائج کا اعلان 23 ستمبر کو کیا جائے گا ، جبکہ سیکنڈ ائیر کے رزلٹ کے نتائج کا اعلان یکم اکتوبر کو کیا جائے گا۔