Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے امتحانات اور پیپر پیٹرن کا طریقہ کار تبدیلی کرنےکا فیصلہ

پنجاب ایگزمی نیشن کمیشن کا پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے امتحانات اور پیپر پیٹرن کا طریقہ کار تبدیلی کرنےکا فیصلہ کرلیا ، پیک نے امتحانی نظام میں تبدیلیوں پر کام شروع کردیا۔

بتایا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں پنجاب کے اٹھارہ اضلاع میں نیا امتحانی نظام نافذ کیا جائے گا۔

پنجاب ایگزمینیشن کمیشن نے امتحانی نظام اور پیپر پیٹرن میں تبدیلیوں کے حوالے سے کام شروع کردیا۔

پنجاب ایگزمینیشن کمیشن نوپیک ادارے سے مل کر سرکاری سکولوں میں ریسرچ ورک کرے گا۔

پنجاب ایگزمینشن کمیشن نے متعلقہ اضلاع کے سکولوں کے سربراہان کو ہدایات جاری دیں۔

پائیلٹ پروجیکٹ میں کامیابی کے بعد موجودہ امتحانی نظام میں تبدیل کردیا جائے گا۔

پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانی نظام اور پیپر پیٹرن میں تبدیلی مارچ 2022 میں ہونے والے امتحانات سے کیےجانے کا امکان ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button