Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب ایگزامینشن کمیشن کے زیر اہتمام امتحانات شروع ہوگئے

پیک کے زیراہتمام دوسری کلاس سے لیکر 8 ویں کلاس تک کے امتحانات شروع ہوگئے۔

گزشتہ روز انگریزی اور سائنس کا پرچہ تھا ،امتحانات 20 مئی تک جاری رہیں گے۔

قران کریم کی تعلیم کا پرچہ الگ سے ہوگا جو 50 نمبر کا ہوگا ، پرچوں کی مارکنگ روزانہ کی بنیاد پر ہوگی۔

طلبا کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یونیفارم میں آئیں گے اپنے ساتھ پینے کا پانی بھی لائیں گے، کسی طالب علم کو دوسرے طالبعلم کی چیز لینے کی اجازت نہیں ہوگی،

نتائج کا اعلان 25 مئی کو کیا جائے گا، اور اسی روز طلباء کو نئی کتابیں دی جائیں گے ۔

دریں سی ای او ایجوکیشن اور ڈی ای او یجوکیشن شیخ رفیق نے سکولوں کا دورہ کیا ، اور انتظامات کا جائزہ لیا اور اساتذہ کوہدایت کی کہ وہ ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button