Breaking NewsEducationتازہ ترین

گورنمنٹ سکولز پرائمری اور مڈل کے امتحان خود کروائیں گے

رواں سال گورنمنٹ سکولز پرائمری اور مڈل کے امتحان خود کروائیں گے،امتحان کیلئے پنجاب ایگزمینیشن کمیشن ڈیٹ شیٹ جاری نہیں کرے گا۔

بتایاگیا ہے کہ رواں سال پرائمری اور مڈل کے امتحان کے لئے پنجاب ایگزامینیشن کمیشن ڈیٹ شیٹ جاری نہیں کرے گا۔ سکول اپنے طور پر خود سے ڈیٹ شیٹ تیار کریں گے اور امتحانات منعقد کروائیں گے۔

پیک سوالیہ پرچوں کیلئے سکولوں سے صرف آئٹم بینک فراہم کرے گا۔ سکول انتظامیہ آئٹم بنک سے سوالیہ پیپرز تیار کرے گی۔ سوالیہ پیپرز کی جوابی کاپی بھی پیک کی جانب سے فراہم کی جائے گی۔

امتحانات کے لئے اساتذہ کو تربیت فراہم کی جائے گی۔ آوٹ آف کورس سوالیہ پیپرز تیار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں