Breaking NewsEducationتازہ ترین

لارج سکیل اسسمنٹ ٹیسٹ کے لئے ڈیٹ شیٹ جاری

پنجاب ایگزمینیشن کمیشن نے لارج سکیل اسسمنٹ ٹیسٹ کے لئے ڈیٹ شیٹ جاری کردی، 22 اپریل کو انگریزی ، 23 اپریل کو اردو کا پیپر ہوگا۔

پیک کی جانب سے پرائمری اور مڈل کے امتحان کیلئے جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کےمطابق 22 اپریل کو انگریزی ، 23 اپریل کو اردو کا پیپر ہوگا۔25 اپریل کو حساب اور 26 اپریل کو سائنس کا پیپر ہوگا۔27 اپریل کو انگریزی اور اردو کا زبانی سوال جواب کا امتحان لیا جائے گا۔

امتحان صبح 8 بجے سے 3 بجے کے دوران لیا جائے گا۔امتحان چوتھی ،پانچویں اور آٹھویں جماعت کا لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ رواں سال پرائمری اور مڈل کے امتحان کے لئے پنجاب ایگزامینیشن کمیشن ڈیٹ شیٹ جاری نہیں کرے گا۔ سکول اپنے طور پر خود سے ڈیٹ شیٹ تیار کریں گے اور امتحانات منعقد کروائیں گے۔

پیک سوالیہ پرچوں کے لئےسکولوں سے صرف آئٹم بینک فراہم کرے گا۔ سکول انتظامیہ آئٹم بنک سے سوالیہ پیپرز تیار کرے گی۔ سوالیہ پیپرز کی جوابی کاپی بھی پیک کی جانب سے فراہم کی جائے گی۔امتحانات کے لئے اساتذہ کو تربیت فراہم کی جائے گی۔ آوٹ آف کورس سوالیہ پیپرز تیار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں