Breaking NewsEducationتازہ ترین
پیک کے امتحانات ختم، پرچے مارکنگ کےلئے آج سکھر بھجوائے جائیں گے

پنجاب ایگزامینشن کمیشن کے زیر اہتمام ہونے والے پیپر اختتام پذیر ہوگئے تھے ، اب ان کی مارکنگ کا عمل شروع کردیاگیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق ملتان اور گردنواح میں ہونے والے پیپر ایجوکیشن اتھارٹی میں جمع کرادئے گئے ہیں، جہاں سے آج آئی بی اے سکھر کےلئے روانہ کیا جائے گا، جہاں ان کی مارکنگ کی جائے گی۔
علاوہ ازیں امتحانات میں استعمال ہونے والا باقی میٹریل پیک انتظامیہ نے واپس منگوانے کافیصلہ کیا ہے ، تمام سکولوں سے اس میٹریل کو اکھٹا کیا جارہا ہے جو 9مئی کو لاہور بھجوایا جائے گا۔