Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے سکول بیسڈ اسسمنٹ کے نتائج کی تقاریب منعقد کرانے کی ہدایت

صوبے بھر کے سکولوں میں پیک کے زیراہتمام ہونے والے امتحانات اختتا م پذیر ہوچکے ہیں ،جن کے نتائج کی تیاری جاری ہے جو 31 مئی کو جاری کئے جائیں گے ۔

پیک کی انتظامیہ نے تمام سی ای اوز ، ڈی ای اوز اور ڈپٹی ڈی ای اوز کو ہدایت جاری کی ہے کہ امتحانات جو سکول بیسڈ اسسٹمنٹ تھی کے نتائج کارڈ تیار کئے جارہے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ ان نتائج کو ایک شاندار ایونٹ کے طور پر جاری کیا جائے۔

سکول کی سطح پر تقریب منعقد کرائی جائے، جس میں طلبا ، ان کے والدین ، سکول کونسل کے ارکان کو شمولیت کی دعوت دی جائے ، اور اس تقریب میں تمام طلبا کو کارڈدیا جائیں۔

تمام آفیسر کو ہدایت کی جائے کہ کم سے کم یونین کونسل، تحصیل اور مرکز لیول پر ایک سکول میں تقریب ضرورمنعقد کرائی جائے، اور اس کی رپورٹ ارسال کی جائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں