Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب ایگزمینشن کمیشن کے 8 ڈویژنوں میں فیلڈ آفس بنانے کا فیصلہ

پیک کی کارکردگی کو بہتر بنانے کےلئے حکومت نے پنجاب کے 8 ڈویژنو ں میں فیلڈ آفس بنانے کافیصلہ کیا ہے۔

جاری مراسلے کے مطابق ساہیوال ڈویژن میں تین کمرے سی ای اوآفس میں ، راولپنڈی میں تین کمرے سی ای او آفس میں ، سرگودھا میں کمرے ایم سی بوائز سکول اور 5 کمرے تحصیل ٹاؤن میں ،گوجرانوالہ میں دو کمرے ڈویژنل ڈائریکٹویٹ میں ،فیصل آباد میں دو کمرے گرلز ہائی سکول درس گاہ عظیم میں ، دو جناح کالونی میں ، ملتان میں دو کمرے بوائز کمپری ہنسوسکول میں، ڈیرہ غازی خان میں دو کمرے ڈی ڈی ای او آفس اور بہاولپور میں ایک ہال کمرہ ٹیکنکل سکول میں بنایا جائے گا۔

جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ یہاں کمرے موجود ہیں ، جن کی تزین و آرائش کا تخمینہ بھیجا جائے ، اور جس جگہ نئے کمرے تعمیر کئے جائیں گے ،اس کی مکمل لاگت ایکسیئن کے ذریعے ارسال کی جائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button