Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلساز مافیا کا مکروہ دھندہ بے نقاب کردیا

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ملتان،ساہیوال، ڈی جی خان اور بہاولپورڈویژن کے مختلف اضلاع میں خوراک میں جعلسازی اور دھوکہ دہی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہیں۔
فوڈ سیفٹی ٹیموں نے356 فوڈ یونٹس کی چیکنگ کے دوران خوراک کا معیار بہتر نہ ہونے پر متعدد فوڈ پوائنٹس کو 2 لاکھ 81ہزار 500روپے کے جرمانے عائد، جبکہ 283 شاپس مالکان کووارننگ نوٹسز جاری کیے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خفیہ اطلاع پر علی الصبح بڑی کارروائی کرتے ہوئے25 ہزار لٹر آلائشوں سے تیار کوکنگ آئل تلف کر دیا گیا۔
اڈا لاڑ ،شیر شاہ کے قریب ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنزکی سربراہی میں ناقص آئل بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ۔فیکٹری کو پنجاب پیور فوڈ ریگولیشنز کے تحت اصلاح تک بندکردیا گیا۔
زہریلے آئل کو شہر بھر میں نمکو، پاپڑ فیکٹریوں اور ریستوران پر سپلائی کیا جانا تھا۔15 ہزار لٹر کروڈ آئل جبکہ 10 ہزار لیٹر تیار شدہ آئل کے ٹینکرز کو موقع پر ہی تلف کردیا گیا۔
کوکنگ آئل کو بلیچنگ سے صاف کرکے تیار کیا گیا تھا، آلائشوں سے بنے آئل سے کینسر،دل اور جگر کے مہلک امراض پیدا ہوتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ملاوٹ مافیا کے خلاف صوبہ بھر میں گرینڈ آپریشن جاری ہے۔
اس کے علاوہ ڈیری سیفٹی ٹیم نے بہاولپور اور رحیم یار خان میں کارروائی کرتے ہوئے ملک کولیکشن سنٹر پر چھاپہ مارا، کارروائی  امین گڑھ روڈ اورحسینی چوک پر کی گئی۔ مضر صحت اجزاء سے تیار کیا گیا250 لٹر جعلی دودھ تلف کردیا گیا۔
دودھ کو لیکٹو سکن مشین کے زریعے سے چیک کیا گیا، دودھ میں پانی اور فیٹ کی کمی پائی گئی۔
مضر صحت دودھ بہاولپور اوررحیم یار خان کے مضافاتی علاقوں میں ملک شاپس پر سپلائی کیا جانا تھا، تلف کئے گئے دودھ پر 20ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button