Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

حکومت پنجاب نے پنجاب ایجوکیشن کریکلم ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی تشکیل دے دی

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ایجوکیشن کریکولم ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی کے چیئر پرسن ہونگے، وائس چئیر پرسن پارلیمنٹرین سیکرٹری فار سکولز ایجوکیشن ہونگے، پنجاب ایجوکیشن کریکولم ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی میں 12 ممبران کو شامل کیا گیا ہے، ان ممبران میں سیکرٹری سکولز، سیکرٹری اسپشل ایجوکیشن، سیکرٹری فنانس اور ہائیر ایجوکیشن کو شامل کیا گیا ہے۔

سیکرٹری پی اینڈ ڈی، ڈائریکٹر اور سی ای او پیف، پروگرام ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن، ممبر پنجاب اسمبلی محمد عثمان افضل، عصمہ ناز اور شکیل جاوید کو بھی شامل کیا گیا ہے دیگر میں پرنسپل ایچیسن کالج تراب حسین، شہزاد رائے، عنبرین عجائب، معز نذیر، فیصل باری اور سرمد یوسف شامل ہیں۔

آئندہ تعلیمی فیصلے پنجاب ایجوکیشن کریکولم ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی کی منظوری سے کیے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button