Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے کے لیے کورونا ویکسی نیشن لازمی قرار

حکومت پنجاب کی جانب سے کرونا وائرس سے شہریوں کو بچانے کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے کے لیے کورونا ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا ہے کہ 31 اکتوبر کے بعد ضلع میں ویکسینیشن کے بغیر مسافر کوئی ٹرانسپورٹ استعمال نہیں کرسکیں گے، اس سلسلے میں سیکرٹری آر ٹی اے کو نئی حکومتی ہدایات پر عملدارامد یقینی بنانے کا حکم دےدیا گیا ہے۔
علی شہزاد نے کہا کہ موٹروے پر سفر کے لیے 15 ستمبر تک ویکسین کی پہلی خوراک لازمی قرار دی گئی ہے، جبکہ 15 ستمبر کے بعد پہلی ویکسین کی پہلی خوراک نہ لگوانے والوں کے سفر پر پابندی عائد ہوگی۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ موٹروے پر 15 اکتوبر کے بعد بغیر ویکسینیشن افراد سفر نہیں کرسکیں گے، اسی طرح پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کے لیے 30 ستمبر تک ویکسین کی پہلی خوراک لازمی قرار دی گئی ہے۔
علی شہزاد نے واضح کیا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں بغیر ویکسینیشن افراد 31 اکتوبر کے بعد سفر کرنے پر پابندی ہوگی۔
ڈپٹی کمشنر نے اس حوالے سے عوامی آگاہی پیدا کرنے کیلئے بس سٹینڈ اور دیگر عوامی مقامات پر بینرز اور پوسٹرز لگانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button