Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب بھر کی یونیورسٹیوں کے لئے بڑا فیصلہ آگیا

پنجاب کی 50 یونیورسٹیوں میں رجسٹرار، کنٹرولر امتحانات ، خزانہ دار کی مستقل تعیناتی کےلئے وزیر اعلیٰ نے11 رکنی کمیٹی قائم کردی۔

تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی سمیت پنجاب پنجاب بھر کی 50 یونیورسٹیوں میں ہدایت کے باوجود بھی مستقل طور پر آئینی سیٹوں پر مستقل بھرتی نہ کی جاسکی، جس کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایک 11 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے، جس کنوینئر ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب ہوں گے۔
جبکہ ممبران میں مختلف شعبوں کے 8 سیکرٹریز، چیئرمین پنجاب ایچ ای سی، وائس چانسلر ایجوکیشن یونیورسٹی لاہور اور وائس چانسلر لاہور کالج یونیورسٹی شامل ہیں۔
کمیٹی ان سیٹوں پر تعیناتی کے لئے سفارشات طے کرےگی۔

جاری مراسلے کے مطابق کمیٹی تعیناتیوں میں رکاوٹ بننے والی شرائط کی نشاندہی کرے گی ، آفیسرز کی تعیناتی کے لئے دوبارہ سے ایک بھرتی کا کرائٹیریا تیار کرے گی، اور ایسی شرائط تیار کرے گی جس سے ان سیٹوں پر نامور افراد کی تعیناتی کی جاسکے۔

ایسی یونیورسٹیوں میں جہاں پروفیسر موجود نہیں پرو وائس چانسلر کی تعیناتی کے لئے ایسوسی ایٹ پروفیسر کو تعینات کرنے سفارشات تیار کرے گی۔

کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سات روز کے اندر ان معاملات کے بارے میں اپنی سفارشات وزیر اعلیٰ کو جمع کرائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button