Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب بھر میں قائم سات ہزار سکولوں میں انصاف آفٹر نون سکول کا منصوبہ جاری رکھنے کا فیصلہ

سابق حکومت نے پنجاب میں جاری آفٹرنون سکول بند کردئے تھے ، اپریل کے بعد اس کے فنڈ جاری نہیں کئے گئے ۔

گزشتہ ہفتے بھی اعلان کیا گیا تھا کہ اس پراجیکٹ میں نئے داخلے نہ کئے جائیں،  اگر کسی سربراہ نے داخلہ کیا تو اس کے ذمے داری اس پر ہوگی ۔

تاہم حکومت نے اس کا نوٹس لے لیا ، اور اس کےلئے ایک ارب روپے سے زائد کے فنڈز مختص کردیئے گئے، اور انصاف سکولوں میں نئے داخلوں کا ہدف دے دیا گیا ہے ۔

گزشتہ روز جاری مراسلے کے مطابق سکولوں میں فوری طور پر نئے داخلے شروع کیے جائیں گے۔

رواں تعلیمی سال میں بھی انصاف آفٹر نون سکول قائم رہیں گے۔

گذشتہ تعلیمی سال آفٹر نون سکول ں میں ایک لاکھ بچے داخل کرنے کا دعوی کیا گیا تھا۔

ان طلباء کو بھی پڑھائی جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button