Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

فضائی آلودگی کا سبب بننے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی 194 ضبط کرلی گئیں

حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوامی مفاد کے اقدامات کے تحت فضائی آلودگی کا سبب بننے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی جاری ہے۔

ڈویژنل انتظامیہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 252 گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔ 194 گاڑیاں ضبط، 3 لاکھ 27 ہزار روپے جرمانہ، 6 مقدمات درج کروائے گئے۔

سیکرٹری آر ٹی ایز، ٹریفک پولیس، محکمہ ماحولیات کی ٹیم مشترکہ کریک ڈاوٗن کررہی ہیں۔

نسل نو کو صاف ماحول کی فراہمی کیلئے فضائی آلودگی کا سدِباب ناگزیر ہے۔

علاوہ ازیں حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈویژن میں میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ڈویژن میں اب تک 2860 میرج ہالز کو چیک کیا گیا۔3 لاکھ 75 ہزار روپے جرمانہ،3 ایف آئی آر درج کی گئیں۔

میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پر 7میرج ہال کو سربمہر کیا گیا۔زیادہ خلاف ورزی ون ڈش، وقت کی پابندی کیخلاف پائی گئیں۔

میرج ہالز انتظامیہ حکومتی احکامات پر ہر صورت عملدرآمد کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button