Breaking NewsNationalتازہ ترین

چینی کے بعد گھی کی قیمتوں میں بھی بڑا ریلیف

حکومت پنجاب کی جانب سے چینی کے بعد گھی کی قیمتوں میں بھی بڑا ریلیف دیا گیا ہے ۔

اس سلسلے میں رمضان بازاروں میں عام مارکیٹ سے 50 روپے فی کلو سستا گھی مہیا کرنے کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے گھی کے نئے ریٹس فوری نافذ کرنے کی ہدایت کی ہے، اور کہا ہے کہ عید الفطر تک گھی کے تمام برانڈز کی قیمتیں 50 روپے فی کلو کم کردی گئی ہے، رمضان بازاروں کے گھی سٹالز پر خریداروں کا مکمل ریکارڈ رکھا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ رمضان بازار سے ہر شہری عید الفطر تک 2 کلو تک سستا گھی خرید سکتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں