Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

صوبہ کے تمام اضلاع میں "ماہ صفائی” منانے کا فیصلہ

حکومت پنجاب نے صوبہ کے تمام اضلاع میں "ماہ صفائی” منانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں تمام اضلاع کی انتظامیہ،ویسٹ منیجمنٹ کمپنیوں اور لوکل گورنمنٹ کے اداروں کو احکامات جاری کر دئے گئے ہیں۔

یہ ماہ صفائی 28 جنوری سے28فروری تک منایا جائے گا۔

سی ای او ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی محمد فاروق ڈوگر کی ہدایت پر کمپنی نے "ماہ صفائی” کے لئے پلان تیار کرلیا ہے۔پلان کے مطابق ماہ صفائی مہم کے دوران شہر اولیاء کا ہر کونہ کھدرا صاف کیا جائے گا۔

شہر کی مرکزی شاہراہوں کی واشنگ ہو گی اور اہم سڑکوں پر روزانہ چھڑکاؤ ہو گا۔

اس کے علاوہ نظرانداز کئے گئے علاقوں میں ویسٹ کا مکمل صفایا کیا جائے گا۔

مساجد، قبرستانوں گرجا گھروں اور عبادت گاہوں میں بھی بھرپور صفائی کی جائے گی۔بس اڈے اور اوپن پبلک مقامات کی بھی مثالی صفائی ہو گی۔

ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی انتظامیہ نے شہر میں نصب تمام ویسٹ بِن کو رنگ و روغن کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button