Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پنجاب میں مزید نئےاضلاع بنانے کی منظوری دیدی گئی

پنجاب حکومت نے نئے اضلاع میں تونسہ شریف اور کوہسار کو ضلع بنانے کی منظوری دی گئی، پنجاب حکومت نے وزیر آباد کو بھی ضلع بنانے کی حتمی منظوری دے دی۔

پنجاب حکومت نے بزدار دور میں بنائے 2 نئے اضلاع سمیت 3 اضلاع کی حتمی منظوری دے دی۔

تونسہ، کوہسار اور وزیر آباد کو اضلاع بنانے بارے سمری متعلقہ محکموں کو ارسال کر دی گئی۔

تونسہ اور کوہسار کو اضلاع بنانے کا عمل سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے دور میں شروع کیا گیا تھا، عثمان بزدار کا کہناتھا کہ تونسہ شریف کو ضلع بنائے جانے کے حوالے سے اصولی منظوری دے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ وہاڑی کی تحصیل بورے والا، سرگودھا کی تحصیل بھلوال کو ضلع بنانے کی تجویز پہلے دی جاچکی ہے، فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ اور لیہ کی تحصیل کوٹ ادو کو ضلع بنانے، تونسہ شریف اور مری کو ضلع کا درجہ دینے پر سابق حکومت نے کام مکمل کر لیا تھا۔

اس حوالے سے بورڈ آف ریونیو نےڈویژنل کمشنرز ،ڈپٹی کمشنرز کومراسلہ جاری کیا گیا تھا،بھلوال اور بوریوالہ کا حدود اربع اور آبادی کی تفصیلات طلب کی گئیں تھی، پٹوارسرکلز، تھانوں،مجوزہ تحصیلوں کی آمدن کی تفصیلات مانگ لی گئیں تھیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button