Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب حکومت نے خواجہ سراء اساتذہ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا

لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے پنجاب بھر میں اپنے نئے شروع کیے گئے بالغوں کی تعلیم کے مراکز کے لیے میٹرک کی تعلیم یافتہ خواجہ سراؤں کو بطور اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

"پڑھو، لکھو، ترقی کرو” کے بینر کے تحت اس پروگرام کا مقصد صوبہ بھر میں خواندگی کے مواقع فراہم کرنا ہے، جس میں 180 مراکز قائم کیے جا رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پروگرام میں خواتین کو بھی شامل کیا جائے گا، جن کوماہانہ ساڑھے 12 ہزار روپے مشاہرہ دیا جائے گا، تدریسی عہدوں کے لیےدرخواستیں 30 نومبر تک دی جاسکیں گی، 18 سے 55 سال کے امیدوار درخواست دے سکیں گے۔

ایک مراکز میں 25 سے 30 طلباء کا اندراج کریں گے، بنیادی خواندگی جیسے پڑھنے اور لکھنے پر توجہ مرکوز کریں گے، تین ماہ کے سیشن کے بعد، شرکاء کو سرٹیفکیٹ دیا جائے گا جبکہ پنجاب کی جیلوں میں بھی ایسے ہی پروگرام شروع کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اس اقدام کو سراہا جارہا ہے، خاص طور پر ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے لیے روزگار اور تعلیم کو فروغ دے کر، یہ پروگرام پورے صوبے میں نمایاں جگہ بناسکتا ہے۔ ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button