Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب بھر میں 1500 سکول آف ایمینینس قائم کرنے کا فیصلہ

موجودہ تعلیمی سال کے دوران ابتدائی طور پر 400 سکول آف ایمینینس قائم کیے جائیں گے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 100 اسکول آف ایمینینس سرکاری سکولوں میں جبکہ 300 پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) کے ماتحت اسکولوں میں قائم کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ ایجوکیشن چینز، این جی اوز اور تعلیم سے وابستہ انٹرپینیورز کو بھی سکول آف ایمینینس کے حصول کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

پالیسی کے تحت پنجاب کی تمام تحصیلوں میں 10،10 سکول آف ایمینینس قائم کیے جائیں گے، جس سے تعلیمی سہولیات میں نمایاں بہتری کی توقع ہے۔

سکول آف ایمینینس کے لیے اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 5 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button